فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد سلوت سعید فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج معالجہ کی سہولیات کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے مسلسل سرگرم۔ ایف آئی سی ہسپتال جاکر انتظامیہ سے اہم ایشوز اور ان کے حل کیلئے اقدامات پر میٹنگ کی ۔دو اینجیو گرافی مشینیوں کی ریپلیسمنٹ، گاما کیمرا، ایکومشین، نئے اوپی ڈی بلاک،سٹاف کی رہائش،ایمرجنسی کی توسیع اورنئی پیتھالوجی لیب کے قیام کے حوالے سے جاری اقدامات پر جامع بریفنگ لی۔ ہسپتال کی چوتھی منزل پر قائم وارڈ کے لئے ڈاکٹرز وسٹاف کی تعیناتی کی سمری حکومت پنجاب کو ارسال کرکے فالواپ لیں۔ شارٹ فال کی تفصیل پر مشتمل سمری کمشنر آفس کے توسط سے اعلی حکام کو بھجوائی جائے۔ ہسپتال کو دل کے عارضہ مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے چیمپیئن بنانا ہے۔ ہسپتال کے لئے مقرر نگران انچارج سابق وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی سے قریبی رابطہ رکھیں۔ دستیاب مشینری ہر حال میں فنکشنل ہونی چاہیے۔ ڈائگناسٹک کی معیاری سہولت کے لئے فی الفور اقدامات کریں۔ عوام الناس کو کم فیس میں معیاری تشخیصی سہولت فراہم کریں۔آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔ ادویات کے لئے درکار فنڈز کے حوالے سے تحریر کیا جائے۔ دل کے امراض سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں آگاہی لیکچرز کا اہتمام کریں۔ یونیورسٹیز اور کالجز میں معلوماتی سیمینارز کا جامع شیڈول ترتیب دیں۔ کارڈیک کے پوسٹ گریجوایٹس کی معاونت حاصل کی جائے۔ کمشنر نے کارڈیک اور پیڈ سرجری کے بارے میں بھی معلومات لیں۔ کمشنر فیصل آباد میڈیسن ڈسبرسمنٹ disbursmentپوائنٹ پر بھی پہنچ گئیں، فارمیسی میں ادویات کی پیکنگ کے ریکارڈ اور مریضوں کے گھروں تک ادویات کی شفاف فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔مریضوں کو ادویات ٹی سی ایس کے ذریعے گھروں تک پہنچنے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ڈسبرسمنٹ روم میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے فعال ہونے کی بھی تصدیق کی۔ ایمرجنسی میں جاکر دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں ولواحقین سے ملاقات۔ مریضوں کے علاج معالجہ کے عمل اور ڈاکٹرز کی ڈیوٹی پر موجودگی کو چیک کیا۔ ایگزیکیٹو ڈائریکٹر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ایمرجنسی میں بہترین مینجمنٹ کے لئے پلاننگ کی ہدایت۔کمشنر فیصل آباد ڈویژن سلوت سعید نے کہا کہ سوموار تک جامع پلاننگ کی جائے۔مریضوں کو وارڈ میں شفٹ کرکے ایمرجنسی میں لوڈ کم ہونا چاہیے۔دستیاب وسائل کو دانشمندانہ انداز میں بروئے کار لانے کا حکم۔ایف آئی سی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپور معاونت کی جارہی ہے۔
5