فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل صدرجماعت اسلامی ٹریڈر ز ونگ فیصل آباد،سابق صدرفیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری را نا محمدسکندراعظم خاں نے شہداء جموں کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء جموں کی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ شہداء جموں نے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔ یوم شہداء جموں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، یوم شہداء جموں کی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائیگا۔ شہداء جموں کا خون ضرور رنگ لائیگا اور مقبوضہ وادی میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
8