21

چیمپئنز ٹرافی ‘شیڈول تاخیر کا شکار

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہو گیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان 11نومبر کو ایک تقریب کے ذریعے کیا جانا تھا مگر اب اس تقریب کو منسوخ کر دیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہو گیا ہے کیونکہ میزبان (پاکستان) اور دیگر ممالک کے درمیان اس معاملے کے لئے بات چیت جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں جائے گی، بھارت اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کا خواہاں ہے۔بعد ازاں بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی پی سی بی کو ٹیم کو پاکستان نہ بھجوانے کے حوالے سے آگاہ کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں