28

بلوچستان میں دہشتگردی پر سختی سے قابو پانا ہوگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں ریاض شاہد چیئرمین مرزا اشرف مغل ، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طوراور سینئر رہنمائوںنے اپنی اور تمام ساتھی تاجروںکی جانب سے کوئٹہ ریلوے اسٹیش پر خودکش دھماکہ کے نتیجہ میں 2 درجن سے زائد بے گناہ افراد کی شہادت اور 3 درجن سے زائدافراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور انکے لو احقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی،انکے والدین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کوئٹہ بم دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے حکومت سے شہداء اور زخمیوں کی فوری مالی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگر دی کے نا تھمنے والے واقعات سے ناصرف ہر محب وطن غم زدہ ہے بلکہ ان واقعات سے ملک کی سلامتی پر سوالات کھڑے ہو رہے ہیں کہ حکومت کب بلوچستان کو دہشتگردوں سے پاک کریگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں