71

نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

لندن (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا جس میں پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی بھی شامل ہیں۔آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق اکتوبر کے لیے پاکستانی اسپنر نعمان علی، نیوزی لینڈ کے لیفٹ آرم اسپنر مچل سینٹنر اور جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر کگیسو ربادا شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد ساجد علی اور نعمان علی کو اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔38 سالہ لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 20 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔یاد رہے کہ نعمان علی کو پہلی بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جبکہ آئی سی سی ٹیسٹ بالر رینکنگ میں وہ پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے، اس وقت وہ نویں نمبر پر موجود ہیں۔نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 147 رنز کے عوض 11 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں 130 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا تو ایسے میں نعمان علی انگلش بیٹرز کے لیے چینلج بن گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں