69

ماہرہ کو برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نواز دیا

لندن(شوبز نیوز) اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، اداکارہ کو یہ ایوارڈسنیما انڈسٹری میں ان کی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست و احباب اور مداحوں کے سر سجاتے ہوئے ان کا شکریہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی انڈسٹری میں میرے علاوہ بھی کئی دیگر فنکار ایسے ہیں جو اس عزت افزائی کے مستحق ہیں، ایوارڈ وصول کرنا باعث عزت و فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں