ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ ذیشان لبھا مسیح نے کہا ہے کہ کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اور انہیں مفید مشور ے دیے بغیر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن نہیں اس لئے محکمہ زراعت کا تمام فیلڈ سٹاف کسانوں سے قریبی رابطہ رکھے اور فارمرز میٹنگز کر کے انہیں گندم کی کاشت کی ترغیب دے۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح گندم آگاومہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع)ڈاکٹر نوشیر علی خان، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، صدر انجمن کاشتکاران ، فرٹیلائزرز کے عہدیداران، کاشتکاروں اور دیگر نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف گندم کی کاشت کی اس مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہی ہے تاکہ صوبے کی فوڈ سیکورٹی یقینی بنائی جا سکے۔
5