اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے بجلی خریداری کیلئے مزید آپشنز کا اعلان کیا ہے۔ پاور ڈویژن کیاعلامیہ میں کہا کہ وزارت توانائی کے ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت این ٹی ڈی سی کو تین اداروں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔پہلی کمپنی نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی پی) ہوگی، دوسرے نمبر پر انرجی انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ای آئی ڈی ایم سی) اور تیسرے نمبر پر انڈی پینڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او) قائم کی جائیگی۔ ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ صارفین اب تقسیم کار کمپنیوں کے علاوہ دیگر سپلائرز سے بھی بجلی خرید سکیں گے،جبکہ مزید سپلائرز کی بجلی فروخت سے مارکیٹ میں زیادہ خریدار حصہ لے سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ وزارت توانائی کے ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت این ٹی ڈی سی کو تین اداروں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ پہلی کمپنی نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی پی) ہوگی جو پاکستان میں بجلی کی ترسیلی خدمات کو موثر اور قابلِ اعتماد بنائے گی۔ دوسرے نمبر پر انرجی انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ای آئی ڈی ایم سی) ترقیاتی سرگرمیوں اور پروجیکٹ مینجمنٹ کو سنبھالے گی، جس سے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ تیسرے نمبر پر انڈیپینڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او)پاکستانی صارفین کے لیے ایک موثر، جامع اور شفاف مسابقتی بجلی کی مارکیٹ بنانے کا ذمہ دار ہوگا۔
7