27

نوسرباز تلاشی کے بہانے شہری سے ساڑھے سات لاکھ لے اڑا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہر کے بارونق علاقہ اور تھانہ ریلبازار کے چند قدم کے فاصلہ پر گمٹی چوک میں نوسرباز شہری کی تلاشی لینے کے بہانے ساڑھے سات لاکھ روپے لے اُڑا۔ تفصیل کے مطابق 215 رب نیٹھری کے رہائشی آصف علی ولد مقبول احمد نے تھانہ ریلبازار میں درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ وہ بیکری کا سامان سپلائی کرنے کا کام کرتا ہوں، گزشتہ روز بیکری کا سامان خریدنے کیلئے شہر آ رہا تھا جب وہ ہلال احمر چوک سے گمٹی چوک کی طرف مڑا تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے روکا اور اس کو کہا کہ پیچھے آپ واردات کر کے آئے ہو اور اسکی تلاشی لینی شروع کر دی اسکی جیب سے 25ہزار روپے نکال لئے اور موٹرسائیکل کے ساتھ لٹکے تھیلے میں 7لاکھ 20ہزار کی رقم موجود تھی، تھیلہ اتار لیا اور 25 ہزار کی رقم بھی تھیلے میں ڈال لی اور اسکو کہا کہ بڑے صاحب آ رہے ہیں اور قریب سپلائی کی دکان سے کرسی لانے کا کہا، جب وہ کرسی اٹھانے گیا تو نوسرباز رقم سے بھرا تھیلہ لیکر فرار ہو گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں