43

شوگر کے عالمی دن کے حوالے سے FMUمیں آگاہی واک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لائل پور ڈائبٹیز فانڈیشن اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے زیر اہتمام شوگر سے آگاہی واک منعقد ہوئی۔ جس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت، ڈاکٹر محمد عرفان، ڈاکٹر احمد شہزاد اور ڈاکٹر اویس فضل نے کی۔ واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر شوگر سے بچنے کی احتیاطی تدابیر درج تھی۔ واک فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر آفس سے شروع ہو کر مین گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک کے اختتام پر ڈاکٹر محمد عرفان نے کہا کہ پاکستان اس وقت شوگر کی شرح کے حساب سے پہلے نمبر پر ہے۔ پاکستان میں شوگر کی شرح 30 فیصد ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر چار میں سے ایک بالغ شخص شوگر کے مرض کا شکار ہے۔ شوگر سر سے لے کر پائوں تک جسم کے ہر حصے کو متاثر کرتی ہے۔ شوگر فالج ہارٹ اٹیک اور گردے فیل ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ دنیا میں ہر 30 سیکنڈ بعد ایک ٹانگ شوگر کی پیچیدگی کی وجہ سے کاٹ دی جاتی ہے۔ شوگر اندھے پن کی سب سے بڑی وجہ بن رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت نے کہا کہ شوگر سے بچا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہم فاسٹ فوڈ مورغن خزا سے احتیاط کر کے شوگر پر قابو پا سکتے ہیں۔شوگر سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہر روز 45 منٹ تک واک کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں