41

منافع کا لالچ دیکر فراڈیوں نے دو شہریوں سے1کروڑ ہتھیار لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فراڈیوں نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر دو شہریوں سے ایک کروڑ کی رقم ہتھیالی،حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی۔مطالبہ کرنے پر چیک دئیے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہوسکے۔پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے رہائشی عدنان نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم شناور عالمگیر نے کارو بار کا بہا دیکر52لاکھ کی رقم حاصل کی اور حسب وعدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی،بعدازاں رقم کا مطالبہ کیا تو لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو بوگس نکلا،اسطرح غلام محمد آباد کے رہائشی عاطف کا کہنا ہے کہ میرے جاننے والے ملزم منصور نے کاروبار کیلئے50لاکھ کی رقم حاصل کرکے بدلے میں چیک دیا جو بنک سے کیش نہ ہوسکا جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں