39

ڈاکو بے قابو،آج پھر107مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آبادد میں ڈاکو راج برقرار،آج پھر مزید107وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات،نقدی،قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کرلے گئے،متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے،اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر پانچ خواتین کو اغواء کرلیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی،تفصیل کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے رہائشی شاہد کی بیٹی(س) کو نامعلوم ملزمان ساہیانوالہ کے علاقہ19ج ب کے رہائشی مظہر اقبال کی بیٹی(آ) کو ملزمان ثاقب وغیرہ بلوچنی کے علاقہ 61رب کے شبیر حسین کی اہلیہ(ش) کو ملزمان اعجاز وغیرہ،گڑھ کے علاقہ456گ ب کی بھرواں بی بی کی بیٹی(ن) کو ملزمان علی شیر وغیرہ ،تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ509گ ب کی شریفاں بی بی کی بیٹی(ع) کو شمون وغیرہ نے اغواء کرلیا جبکہ شعیب بلال مارکیٹ کے قریب اللہ رکھا سے جھپٹا مارکر فون،الائیڈ ہسپتال کے باہر علی حسن سے پرس،امین پور بازار امام بارگاہ کے قریب صفدر حسین سے1لاکھ،عمر فاروق سے79ہزار روپے،مزمل سے30ہزار روپے،بھوآنہ بازار سے وقاص سے40ہزار روپے،عثمان آصف سے1لاکھ 80ہزار روپے چھین کر لے گئے،217ر ب سلطان ٹائون کے سرفراز کے گھر سے گھریلو سامان چور لے گئے،رضا آباد کے عمر فارو ق سے12ہزار روپے،ظفر آباد کے قمر شیرازسے نقدی ،سامان،تلیانوالہ روڈ پر زبیر سے500روپے،سلطانیہ پارک کے سہیل اسلم سے36ہزار روپے،نڑوالا روڈ پر رمضان سے فون،مسلم ٹائون کے طارق سے 42ہزار روپے،احمد آباد کے مقصود احمد سے دو لاکھ روپے،چباں روڈ پر عثمان کی دکان لوٹ لی،ساحل کے قریب ناہید سے فون،ملت روڈ پر صفدر سے پرس،مانانوالہ کے صندل خان سے16ہزار روپے،رمضان آباد کی سائرہ حنیف کاگھر لوٹ لیا گیا۔شوگر موڑ پر طاہر سے10ہزار روپے،ملت روڈ پر علی رضا سے موٹرسائیکل،جھمرہ روڈ پر شہزاد علی سے نقدی ،فون،گھونہ کے منیب الرحمن کے گھر کا صفایا کردیا، ٹی بوسٹر روڈ پرعباس علی سے نقدی و فون،چنیوٹ ہسپتال کے قریب عبدالرشید سے78ہزار روپے ،47ج ب کے محبوب حسین سے3ہزار روپے،42ج ب کے تنویر احمد کے دیسی بکرے،126ر ب کے امیر علی کی ورکشاپ سے سامان،ڈی گرائونڈ کے قریب طارق سے50ہزار روپے،ستیانہ روڈ پر ثقلین رزاق سے نقدی و فون،طارق آبادپل کے قریب شاہد سے نقدی ،انگوٹھی،نعمت کالونی نمبر2کے آصف سے نقدی فون،214رب کے اسلام سے موٹرسائیکل ،نعمت کالونی کے حیدر سجاد سے 20ہزار روپے،71ج ب کے قمر عباس سے54ہزار روپے،،64ج ب کے ارسلان سے6ہزار،63ج ب کے شفیق سے60ہزار روپے،275ج ب کے یوسف سے ڈیڑھ لاکھ،72ج ب کے زاہد سے نقدی و فون،74ج ب کے فرحت علی سے ڈیڑھ لاکھ،84ج ب کے علیم کے گھر سے22لاکھ کے زیورات چور ی،64ج ب کے نعیم سے 10ہزار روپے،242ر ب کے غلام فرید سے موٹرسائیکل،84ج ب کے اظہر عباس سے موٹرسائیکل چھین لی،اسلام پورہ ثاقب کا گھر لوٹ لیا۔بھٹو کالونی کے خالد اقبال سے10ہزار،239ر ب کے نصراللہ کے ڈیرہ سے مویشی،خان ماڈل کالونی مظفر خان سے20ہزار روپے چھین لیے سیٹلائٹ ٹائون کے افتخار حسین سے56ہزار روپے،225ر ب کے تنویر سے27ہزار روپے،خانو آنہ کے قریب اسامہ سے35ہزار،سنٹرل جیل کے قریب ارسلان سے4ہزار،۔علامہ اقبال کالونی کی شمائلہ بی بی سے پرس،257ر ب کے ابراہیم کے ڈیرے سے مویشی،عبداللہ سے45ہزار روپے،صدیقیہ قبرستان کے قریب یونس سے34ہزار روپے،62ج ب کے زبیر تصور سے18ہزار روپے،63ج ب کے محسن رضا سے50ہزارروپے 1500سعودی ریال ،رفیق فلور مل کے قریب عقیل سے15ہزار روپے،جڑانوالہ نہر پر عمیر سے نقدی،فون،71گ ب کے عمران کی حویلی سے مویشی144گ ب مجاہد علی سے نقدی و فون،32گ ب کے ارسلان سے موٹرسائیکل،39گ ب کے ناصر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات وغیرہ چور لے گئے،32گ ب کے محسن رسول نقدی و فون،129گ ب کے سے پرس،357گ ب کے منیر حسین کا گھر لوٹ لیا،656گ ب کے مبشر حسین سے6ہزار،151ر ب کے اعظم سے42ہزار،60گ ب کے شاہد کی دکان کا صفایا کردیا گیا۔229رب کے مظہر سے13ہزار روپے،200رب کے اظہر سے30ہزار روپے،542گ ب کے عدنان سرور سے ڈیڑھ لاکھ،462گ ب کے ہارون سے68ہزار روپے،477گ ب کے اختر سے نقدی ،فون،167گ ب کے عمران اکرام سے موٹرسائیکل،،387گ ب کے سلیم سے موٹرسائیکل،168گ ب کے اعظم حسین سے50ہزار روپے،سمندری بائی پاس کے قریب امجد کی دکان سے7لاکھ کے انورٹر،470گ ب کے ساجد مجید کے ڈیرہ سے جانور چور لے اڑے۔دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال اسباب لوٹ کر فرار ہوگئے۔علاوہ ازیں بابا فرید ہوٹل کے باہر سے امجد باجوہ کا ٹرک،کارخانہ بازار سے ذیشان رفیق،کچہری بازار سے محمد ارشاد،بھوآنہ بازار سے اسد اللہ ،ریگل روڈ سے فیضان بشیر، نڑ والا روڈ سے غلام صابر،آدم چوک کے مدثر اسلم،حشمت روڈ سے زین ،بولیدی جھگی سے حسنین،203رب کے جمشید علی،202ر ب کے حامد علی،کوہ نور پلازہ سے کاشف رسول،جہانزیب،سرسید ٹائون کے فیضان علی،67ج ب کے شیراز،محمدی پارک کے ارشد،پیپلز ٹائون کے عثمان ،جڑانوالہ سے مطیع الرحمن،266ر ب کے شہباز،علی حسن،412گ ب کے زمان،527گ ب کے اختر علی،مجید طاہر اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے،پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں