115

اپنی چھت اپنا گھر ،فیصل آباد میں4375درخواستیں جمع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے بے گھر افراد کیلئے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے ضلع فیصل آباد کے 4375 افراد نے درخواستیں جمع کروا دیں۔ مکمل چھان بین کے بعد قرضہ کی منظوری دی جا رہی ہے۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے 1لاکھ سستے گھر بنانے کا پروگرام دیا ہے، جس کے تحت صوبہ بھر کی طرح ضلع فیصل آباد کے 316افراد کو گھر کی تعمیر ومرمت کیلئے کوٹہ مقررہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ کے آخر تک 4375 بے گھر افراد کی طرف سے حکومت پنجاب کو آن لائن درخواستیں جمع کروائیں گئی، حکومت کی طرف سے شہری علاقوں میں 5مرلہ ہائوس سے کم اور دیہاتی علاقوں میں 10مرلہ ہر گھر کی تعمیر پر قرضہ دیا جائے گا۔ قرض لینے والے کی جگہ اپنی ملکیت کا ہونا لازمی ہے۔ ذرائع کے مطابق جڑانوالہ میں بعض بے گھر افراد کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھر کی تعمیر کیلئے قرضہ کی فراہمی کے بعد گھروں کی تعمیر پر کام شروع کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں