37

سموگ قوانین کی خلاف ورزی پر2سائزنگ یونٹس مسمار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سموگ قوانین کی سنگین خلاف ورزی پرمحکمہ تحفظ ماحول نے دویونٹس کی تعمیرات مسمار کردیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس رندھاوا کی زیرنگرانی ٹیموں نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں عنایت سائزنگ اور عمر سائزنگ یونٹس کو بھاری مشینری سے مسمار کرایا۔انہوں نے بتایا کہ یونٹس مالکان کو نوٹسز دیکر سموگ قوانین پر پابندی یقینی بنانے کا پابند کیا گیاتھااورنوٹسز کی عدم تعمیل پر سخت ایکشن لیاگیا۔علاوہ ازیں کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر کیمیکل یونٹ کو5 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے سرگودھاروڈ پرٹیکسٹائل یونٹ کے بوائلر کو ازخود ڈی سیل کرنے پر دو افراد کو گرفتار کراکر مقدمہ درج کرادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں