59

قتل کے دو مقدمات میں ملوث 4ملزمان گرفتار

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ میںمقدمہ نمبر 24/2795 بجرم 302/34 ت پ نا معلوم ملزمان کے خلاف درج ہوا جس کے مطابق 70 ج ب منصوراںمیں موٹر سائیکل 125 پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے فائر مارکر مسمی شہزاد ولد اجمل خاں کو قتل کردیا تھا جس پر مقدمہ عنوان بالا درج رجسٹرڈ ہوا اس حوالہ سے سی پی او کامران عادل کی جانب سے ایس پی اقبال ڈویژن اور تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس کو نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دیا گیااور ایس پی اقبال ڈویژن کی سربراہی میں انچارج انوسٹی گیشن سب انسپکٹر بابرذوہیب ہمراہ تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان عثمان اور عباس کوگرفتار کر لیا ۔ ملزمان کو قانون کے کٹہر ے میں کھڑا کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی سی پی او فیصل آباد نے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتارکرنے پر ٹیم ممبران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں