55

فوڈ اتھارٹی ٹیم سے مزاحمت کرنیوالے3افراد گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صارفین تک دودھ کے اعلیٰ معیارکی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈیری سیفٹی ٹیموں کی طرف سے علی الصبح ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق محمود گل کی زیرنگرانی سرگودھا روڈ پر ناکہ بندی کی گئی جہاں ملک سپلائر نے فوڈ اتھارٹی سے مزاحمت کی اور ٹیموں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی،دودھ چیک کرنے پر سپلائر نے ساتھیوں کے ساتھ روڈ بلاک کر دیاجس پر مالک کی طویل مزاحمت کے بعد مقدمہ درج کرا کے3۔افراد کو موقع سے گرفتار کروا دیا گیا۔موقع پر کئے ٹیسٹ فیل،کریم نکال کر پانی کی ملاوٹ کی گئی تھی۔ٹیسٹ فیل ہونے پر نوید نامی دودھ سپلائر نے ساتھی سپلائر کیساتھ مل کر مزاحمت کی۔ جعلسازی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔دودھ میں ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ملاوٹ مافیا کا ہر حربہ ناکام بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں