81

موٹر سائیکل اور ٹرالر میں تصادم،باپ جاں بحق،بیٹی زخمی

سدھار(نامہ نگار) جھنگ روڈ سدھار بائی پاس کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل ٹرالر سے ٹکرانے سے باپ جاں بحق’ بیٹی بری طرح زخمی ہو گئی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ گوجرہ صدیق ٹائون کا رہائشی 50سالہ خالد ولد مختار اپنی 16سالہ بیٹی عائشہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر عزیزوں کو ملنے آ رہا تھا کہ جب وہ سدھار بائی پاس کے قریب پہنچا تو تیز رفتاری کے باعث یوٹرن لیتے ہوئے 22ویلر ٹرالر سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 50سالہ خالد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا، نعش پولیس کے حوالے کر کے لڑکی عائشہ کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں