24

ہسپتال میں آگ لگنے سے 10نوازئیدہ بچے زندہ جل گئے

جھانسی ( مانیٹرنگ ڈیسک )انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے ایک ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث 10 نوزائیدہ بچے ہلاک ہو گئے۔جھانسی شہر کے مہالکشمی بائی میڈیکل کالج میں آگ بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ(این آئی سی یو) میں لگی ۔ ضلعی مجسٹریٹ نے 10 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔ چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سچن موہر نے کہا کہ واقعہ آکسیجن کنسنٹریٹر کے باعث ہوا۔ این آئی سی یو وارڈ میں 54 بچے داخل تھے۔ اچانک آکسیجن کنسنٹریٹر میں آگ لگ گئی، کمرے میں آکسیجن کی وافر مقدار تھی اس لیے آگ تیزی سے پھیلی۔ جہاں تک ممکن ہوا، ہم نے بچوں کو نکالنے کی کوشش کی۔ اکثر بچوں کو باحفاظت نکال لیا گیا مگر 10 بچوں کی موت ہو گئی۔ جھانسی کے ضلعی مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی۔کمشنر اور ڈی آئی جی کی نگرانی میں ایک انکوائری کمیٹی وزیر اعلیٰ کو رپورٹ درج کرائے گی۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعے پر افسوس ظاہر کیا ہے اور متاثرین کی جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں