29

خاتون کے قاتل کو موت اور5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز نواز نے تھانہ رضاآباد کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے خاتون کے قاتل کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید ایک سال قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق 29دسمبر 2020ء کو رکشہ ڈڑائیور ندیم تلیانوالہ روڈ پر ثریا مجید ہسپتال کے قریب سواری کے انتظار میں کھڑا تھا کہ موٹرسائیکل پر آنیوالے قاسم علی ولد محمد صادق’ عبدالرحمن’ آصف عرف لاہوری وغیرہ نے ندیم سے جھگڑا کیا تو موقع پر موجود افراد نے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔ بعدازاں مذکورہ ملزمان دوبارہ اس کے گھر رحمان کالونی گلی نمبر10 داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیوں کی زد میں ریحانہ عزیز زوجہ عبدالعزیز اور ثناء ندیم زوجہ ندیم بری طرح زخمی ہو گئیں تو ملزمان دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے۔ مضروبان کو سنبھالا تو ریحانہ عزیز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی جس پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر قاسم علی کو سزائے موت’ 5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں