46

منشیات فروش کو10سال قید’دو لاکھ جرمانہ کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیشن کورٹ نے منشیات فروش کو دس سال قید اور دس سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شفیق نے تھانہ صدر سمندری منشیات کے مقدمہ میں ملوث مجرم امجد ندیم کو 10سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو مزید قید کی سزا بھگتناہوگی۔ استغاثہ کے مطابق صدر پولیس نے رواں سال مجرم کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے منشیات کی برآمدگی عمل میں لائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں