44

شہری سے پانچ لاکھ کی واردات

لاہور (بیوروچیف) جوہر ٹائون کے علاقے میں گھر کی دہلیز پر ڈکیتی کی واردات ،موٹرسائیکل سوار 3ڈاکوئوں نے بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری کو لوٹ لیا۔بینک سے رقم لے کر گھر آنے والے شہری کے لٹنے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کے موٹرسائیکل سوار 3ڈاکو گاڑی کا پیچھا کرتے ہیں۔سی سی ٹی وی کے مطابق گھر کا دروازہ کھول کر جیسے ہی گاڑی اندر کی ڈاکو بھی آ گئے ، ڈاکوں نے شہری امجد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور لوٹ مار کی۔ ڈاکو 5لاکھ نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی۔ پولیس کا کہنا جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں