25

اسرائیل کی پھر بربریت،سکول پر وحشیانہ بمباری،10فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں ایک اور اسکول اسرائیلی فوج کا ہدف بن گیا،صیہونی فوج نے غزہ سٹی میں پناہ گزینوں کے زیر استعمال اسکول پربمباری کردی،حملے میں دس فلسطینی شہید ہوگئے، 24 گھنٹے میں مزید 41 شہادتیں ہوئیں۔دوسری جانب مغربی کنارے میں غیرقانونی یہودی آبادکاروں نے فلسطینی بستی پرحملہ کر دیا، گاڑیوں اور دیگراملاک کو آگ لگادی، مصرمیں فرانسیسی سفیر نے رفح بارڈرکادورہ کیا اورجنگ بندی مذاکرات میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا۔ تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں نینیتن یاہو سے قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی معاہدہ کرنے یا استعفی دینے کا مطالبہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں