21

رہائشی پلاٹس کو کمرشل کرنے پر13پلاٹس سیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ ٹاؤن میں رہائشی پلاٹس کو بلا منظوری کمرشل میں تبدیل کرنے پر مختلف بلاکس کے13 پلاٹس کو سربمہر کر دیا اور مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ پلاٹس کے مالکان کو ایف ڈی اے کی طرف سے متعدد بار نوٹسز جاری کئے گئے کہ وہ اپنی جائیدادوں کو کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے لئے قواعد و ضوابط کے تحت باقاعدہ منظوری حاصل کریں اور طے شدہ واجبات کی فوری ادائیگی کو بھی یقینی بنایا جائے لیکن اس پر توجہ نہ دی گئی جس پر پلاٹس کو سربمہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں