21

اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کا گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

تاندلیانوالہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ازکا سحرنے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر دو دکانوں کو سیل کردیا۔ انہوں نے مختلف علاقوں کی مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا۔انہوں نے مقررہ نرخناموں کے مطابق اشیاء کی فروخت کے عمل کا جائزہ لیااور من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کو بھاری جر ما نے کئے۔انہوں نے موقع پر موجود صار فین سے اشیاء کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی ہدایات پر پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے بعض میگا مارٹس کے ڈی سی کاؤنٹرز پر بھی اشیاء کی دستیابی ، معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں