53

امن دشمنوں کو آرمی چیف کا پیغام (اداریہ)

پاکستان کے آرمی چیف نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے امن دشمنوں کو واضح پیغام دیا ہے’ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہتے ہیں کہ آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی’ بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے اور جو بھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا، ہمیں کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے دہشت گردی کے خلاف میں ہر پاکستانی سپاہی ہے اس جنگ میں کوئی یونیفارم میں ہے اور کوئی یونیفارم کے بغیر اور ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ اپنے شہیدوں کو قربانیاں دے کر پورا کر رہے ہیں’ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے امن دشمنوں پر واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے مذموم ارادوں سے باز آ جائیں ورنہ ان کو نتائج بھگتنا ہوں گے’ اس پیغام کے بعد دہشت گردوں کو سمجھ جانا چاہیے کہ اب ان کی خیر نہیں’ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے پاکستان میں اپنے ایجنٹ چھوڑے ہوئے ہیں اور ان کے ذریعے دہشت گردانہ کارروائیاں کرا کے پاکستان میں بدامنی پیدا کر رہا ہے پاکستان اس حوالے سے متعدد مرتبہ عالمی فورمز پر یہ بات کر چکا ہے کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں موجودگی’ گرفتاری اور اس کے بیانات یہ ثابت کرتے ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارت کی ہر ممکن یہ کوشش ہے کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال کو بگاڑا جائے اور یہاں بیرونی سرمایہ کاری کے حالات پیدا نہ ہوں بھارت افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے ذریعے بھی پاکستان میں بدامنی کی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے پاکستان یہ معاملہ افغانستان کے سامنے بھی اٹھا چکا ہے افغانستان میں طالبان حکومت بھی اس معاملے میں وہ کردار ادا نہیں کر رہی جو ایک اچھے ہمسائے کو کرنا چاہیے، پاکستان نے ہر مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دیا پاکستان دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی بھی کرتا رہا ہے لیکن اس کے باوجود افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد سے اب تک پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا گیا ہے افغان سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے بھارت دہشت گردی کی ان کارروائیوں میں برابر کے شریک ہے اب اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا بھارت ایسا نہیں کر سکتا یہ صرف الزامات ہیں تو یہ بات کرنے والے سب لوگ ذرا جواب دیں کہ کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کو کس نے قتل کیا تھا وہ کون لوگ تھے جنہوں نے کینیڈا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی؟ بھارت میں ہندوئوں کی حکومت کس حد تک امن دشمن ہے کہ وہ کھیل میں بھی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے دشمنی نبھا رہا ہے کھیل امن کا پیغام ہوتے ہیں لیکن بھارت کی موجودہ حکومت برسوں سے کھیلوں میں بھی سیاست شامل کر کے نفرتیں پیدا کرنے کا سامان پیدا کرنے میں مصروف ہے بھارت پاکستان کے خلاف بیرونی دنیا میں پراپیگنڈے کے ذریعے اسے تنہا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے مگر اسے کسی سطح پر بھی کامیابی حاصل نہیں ہو گی پاکستان نے ہمیشہ خطے میں پائیدار امن قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی کی کارروائیوں بارے دنیا میں یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ ان کارروائیوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے اور یہ سب بدامنی کسی خاص مقصد کیلئے پھیلائی جا رہی ہے سو دنیا بھارت سمیت جتنے بھی پاکستان کے مخالف ہیں وہ جان لیںکہ پاکستان نے آگے بڑھنا ہے ترقی بھی کرنی ہے اور یہاں استحکام بھی آنا ہے لہٰذا بیرونی دشمن جو مرضی کر لیں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹیںنہیں ڈال سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں