29

سرکاری دفاتر میں سائلین کے تمام کام میرٹ پر ہونے چاہئیں،کمشنر سرگودھا

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں ریونیو دفاتر کی بہتری، ستھرا پنجاب اور شہر میں صفائی آپریشن پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن یاسر بھٹی ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف اقبال ملک اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن کے علاوہ سپروائزی و میونسپل آفسران نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ تحصیل دفاتر ریونیو ادارے کا چہرہ ہیں جہاں شہریوں کا سب سے زیادہ واسطہ پڑتا ہے۔ لیکن ہمارے ریونیو دفاتر ابھی بھی پرانی روش پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے اے ڈی سی آر کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر کے تحصیل و دیگر ریونیو دفاتر کی حالت زار کو بہتر بنائیں۔ صبح نو بجے دفاتر کے تالے کھلے ہونے چاہیں۔ سائلین کے بیٹھنے اور پینیکا مناسب انتظام ہونا چاہیے۔ افسران دفاتر میں موجود ہونے چاہیے ، سائلین کے تمام کام میرٹ پر ہونے چاہئے۔افسران کی غیر موجودگی میں متبادل دستیاب ہونا چاہیے تاکہ سائلین کو مایوس واپس نہ لوٹنا پڑے۔ انہوں نے ریونیو دفاتر میں فرنٹ ڈیسک بنانے اور بااخلاق عملہ بیٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ کمشنر نے کہا کہ ریونیو دفاتر میں عوام کو زلیل و خوار کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ، تمام کام میرٹ پر بروقت کیے جائیں تاکہ انہیں افسران بالا کے پاس نہ آنا پڑے اور انہیں گراس روٹ لیول پر ہی ریلیف ملے۔ انہوں نے انتظامی افسران پر زور دیا کہ وہ ماتحت دفاتر کے اچانک دورے کریں اور وہاں موجود سائلین سے فیلڈ بیک لیں اور خامیوں کو دور کروائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ریونیو سمیت دیگر سرکاری دفاتر کی اچانک انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ ریونیو امور میں بہتری لاکر عوام میں موجود منفی اثر کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری دفاتر میں جائز کام کے لیے عوام کے زلیل و خوار ہونے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور زمہ داران کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں