53

ای گاڑیوں کی مانگ،ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف) رواں مالی سال اب تک گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس دوران الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔ادارہ شماریات کے مطابق بسوں و ٹرکوں کی فروخت میں 82فیصد، جیپوں، پک اپ میں 60فیصد، رکشوں و موٹر سائیکلوں میں 23.4فیصد اضافہ ہوا۔شرح سود میں کمی اس اضافے کی ایک وجہ ہے، سود میں مزید کمی اور نئے ماڈلز سے آٹو سیلز بڑھنے کا امکان ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق پہلے چارماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد پر 147.78ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خرچ 120.028ملین ڈالر کے مقابلہ میں 23.12فیصد زائد ہے۔اعدادوشمار کے مطابق 21نومبرکوختم ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1449روپے رہی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.75 روپے کم ہے۔اسلام آباد میں بوری سیمنٹ کی قیمت 1432روپے، گوجرانوالہ میں 1450، لاہور 1493روپے، فیصل آباد 1448روپے، ملتان میں 1463روپے، پشاور 1453روپے، کراچی میں 1340روپے، کوئٹہ میں 1456روپے ریکارڈکی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں