54

راجکمار را ئوکی 5کروڑ معاوضہ لینے کی خبروں کی تردید

ممبئی(شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار راجکمار را ئونے استری 2 کیلئے 5 کروڑ معاوضہ لینے کی خبروں کی تردید کردی۔حال ہی میں اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ فلم استری کے دوسرے حصے میں بہترین اداکاری کر کے سب کے دلوں میں راج کرنے والے راج کمار را نے کہا ہے کہ وہ اتنے بے وقوف نہیں کہ اپنے پروڈیوسرز پر مالی بوجھ ڈالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیسہ ان کے کام کا محض ایک ضمنی فائدہ ہے۔راجکمار را نے مزید کہا کہ بڑی بلاک بسٹر فلم کا حصہ بننے کے باوجود ان کی شخصیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ پیسہ میرے جنون اور جذبے کا ایک دوسرا پہلو ہے، لیکن میری خواہش ہے کہ میں زندگی بھر ایسے کردار ادا کروں جو مجھے اور دوسروں کو حیران کریں اور مجھے چیلنجز قبول کرنے کا موقع دیں۔اس سے قبل ایک یوٹیوب انٹرویو میں راجکمار را نے بتایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں