77

لاہور قلندر کا گلوبل سپرلیگ کیلئے اسکواڈ کا اعلان

لاہور (سپورٹس نیوز) لاہور قلندرز نے گلوبل سپر لیگ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔گلوبل سپر لیگ کے لیے پاکستانی آل رانڈر فہیم اشرف لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ قلندرز کے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے 4 کھلاڑی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کے اسپنر تبریز شمسی اور ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل جبکہ انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیرن گف پہلی بار لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔فہیم اشرف، تبریز شمسی، کارلوس بریتھویٹ، عارف یعقوب، محمد اخلاق، اور مرزا طاہر بیگ قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں