63

ٹینس سٹار جوکووچ نے سابق حریف اینڈ اے مرے کو اپنا کوچ مقرر کرلیا

بلغراد (سپورٹس نیوز) سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کی تیاری کے لیے اپنے سابق انگلش حریف اینڈے مرے کو کوچنگ اسٹاف میں شامل کرلیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم فاتح نوواک جوکوچ نے کہا کہ اینڈے مرے کوچنگ سٹاف کا حصہ ہوں گے آسٹریلین اوپن میں ان کے کوچ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کے خلاف اس وقت سے کھیلا جب ہم کم عمر تھے اور25سال تک حریف رہے اور ایک دوسرے سے آگینکلنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان چند ایک یادگار مقابلے بھی ہوئے ہیں، ہمیں گیم چینجر، رسک ٹیکرز اور تاریخ بنانے والے کہا گیا اور میرے خیال میں ہماری کہانی اب ایک نئے باب میں تبدیل ہوگئی ہے۔سربیا کے اسٹار جوکووچ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے ایک سخت حریف کو اپنے ساتھ ملا لوں اور کوچ کی حیثیت سے اینڈے مرے کو خوش آمدید کہوں گا۔جوکووچ اور اینڈے مرے نے ایک دوسرے کے خلاف 36 دفعہ مقابلہ کیا جس میں سے 25 مرتبہ جوکووچ کامیاب رہے اور اپنی برتری مرے کی ریٹائرمنٹ تک برقرار رکھی۔اینڈے مری رواں برس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ اولمپکس میں شرکت کے بعد ریٹائر ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں