30

گھریلو جھگڑا،ناحلف بیٹے نے باپ کو گولیاں مار کر لہولہان کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ 204 چک میں گھریلو جھگڑے پر ناخلف بیٹے نے باپ کو گولیاں مار کر لہولہان کرد یا، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم بیٹے زبیر کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 204 چک کے رہائشی بہزاد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اسکے بھائی زبیر کا والد شہباز کے ساتھ گھریلو جھگڑے پر تکرار ہو گئی، بحث ومباحثہ کے دوران ملزم زبیر نے پسٹل نکال کر والد شہباز پر فائرنگ کر دی، پیٹ سمیت جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگنے سے شہباز بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا تو ملزم بیٹا ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ بعدازاں مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا، مدینہ ٹائون پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم بیٹے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں