28

9مئی کے مقدمات کی سماعت 4دسمبر کو ہوگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی قیادت کو حاضری سے استثنیٰ دیدی ہے جبکہ مقدمہ کی سماعت کیلئے 4 دسمبر نئی تاریخ مقرر کی گئی ہے، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نو مئی کو وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے گھر پر حملہ کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سامنے فیصل آباد پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگانے پولیس کانسٹیبلوں کو زخمی کرنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس کے دوران پی ٹی آئی قیادت کے وکلاء کی طرف سے عدالت میں درخواست جمع کرواتے ہوئے موقف اختیار کیاگیا کہ راستوں کی بندش سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے عمر ایوب’ زرتاج گل’ قاسم ستی’ کنول شوذب’ صاحبزادہ حامد رضاسمیت دیگران عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ہیں اس لیے انکو استثنیٰ دیدی جائے جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپیشل جج نے درخواست منظور کر لی ہے جبکہ مقدمہ کی سماعت کیلئے 4 دسمبر تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں