34

مسائل کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف نے گذشتہ پانچ روز سے جاری صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت’ ترقی کیلئے نہایت خطرناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا سیاسی جماعتوں کے خود ساختہ مسائل کو فوری طور پر مذاکراتی عمل ‘ باہمی افہام و تفہیم اور اتفاق رائے سے حل کیا جائے انہوں نے کہاکہ گذشتہ پانچ روز میںپاکستان کا جو معاشی ‘ اقتصادی طور پر جو نقصان ہوا ہے وہ لمحہ فکریہ ہے مگر ملک کی موجودہ اندرونی بحرانی کیفیت سے دنیا میں پاکستان بارے جو پیغام جا رہا ہے وہ باعث افسوس اور ناقابل برداشت ہے ‘ لہٰذا حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتیں محض قومی مفادات اور ملکی خوشحالی کے تناظر میں آئین اور قانون کے مطابق معاملات طے کریں کیونکہ وطن عزیز مزید کسی بدامنی’ احتجاج’ جلاؤ گھیراؤ یا انتقامی کارروائیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ایسی نازک اور سنگین صورت حال میں تمام سیاسی جماعتوںکے راہنماؤں کو سرجوڑکر ملکی مسائل کو فوکس کرنا ہو گا کیا ہم دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان خدانخواستہ ایک ناکام ملک ہے حالانکہ وطن عزیز قدرتی وسائل ‘ بے شمار نعمتوں سے مالا مال ہے’ چنانچہ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے اور پاکستان کو مسائل سے پاک ملک بنانے کیلئے باہمی سیاسی اختلافات اور رسہ کشی کا تسلسل ختم کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں