37

دہشتگردوں کے حملے سے ساہیانوالہ کا پاک فوج کا جوان عدنان لیاقت شہید ہوگیا

ساہیانوالہ (نامہ نگار) دہشت گردوں کے حملے سے ساہیانوالہ کا رہائشی پاک فوج کا نوجوان شہید ہوگیا شہید کا نماز جنازہ گزشتہ روز فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کرتے ہوئے اس کے آبائی گائوں کے قبرستان میں دفن کردیا گیا شہید کے ورثا میں بیوہ اور ایک سال کی بیٹی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیانوالہ کے نواحی گائوں 133ر۔ب کمالپور کا رہائشی عدنان لیاقت ولد لیاقت علی پاک آرمی کی یونٹ ایم پی 29میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا جو کہ اس وقت بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں تعینات تھے گزشتہ دنوں دہشتگردوں کے حملے کی زد میں آکر عدنان لیاقت شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے تاہم پاک آرمی کے چاک و چوبند دستوں کے ہمراہ گزشتہ روز شہید کا جسد خاکی ان کے آبائی گائوں 133ر۔ب کمالپور میں پہنچایا گیا یہاں پر شہید کا نماز جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کیا گیا، نماز جنازہ میں اہل علاقہ کے ساتھ اہم شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی شہید کی اولاد میں صرف ایک سال بیٹی ہے جبکہ شہید کے ورثا کا کہنا تھا وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کرکے ہمارے بیٹے نے ہمیں ہمیشہ کے لیے زندہ کردیا ہے ہمیں عدنان لیاقت شہید پر فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں