44

سماجی شخصیت میاں ابوبکر کی خوشدامن انتقال کرگئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران ناظم آباد نوشاہی چوک کے چیئرمین میاں ابوبکر کی خوشدامن انتقال کر گئیں، (اناﷲ وانا الیہ راجعون) ۔ مرحومہ کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا۔ دریں اثناء انجمن تاجران ناظم آباد نوشاہی چوک کے صدر رانا عبداﷲ’ جنرل سیکرٹری مہر محمد نعیم’ فنانس سیکرٹری محمد عظیم الشان’ سینئر نائب صدر رانا حامد ودیگر نے مرحومہ کی وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ خداوند کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں