71

میونسپل کارپوریشن کی مختلف تنظیموں کے عہدیداروں کی چیف آفیسر علی عباس سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایپکا / ایپکفا ایسوسی ایشن/آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن میونسپل کارپوریشن فیصل آباد و ڈویژن کے مرکزی عہدیداران کی نئے تعینات ہونے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سید علی عباس بخاری سے ملاقات، چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ملاقات میں میاں انور حسین انفارمیشن سیکرٹری پنجاب آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری ایپکا، سید طاہر منظور شاہ صدر، رانا سعید احمد جنرل سیکرٹری ، ارشاد حسین سینئر وائس چیئرمین، حاجی کاشف سینئر نائب صدر ایپکا ایسوسی ایشن میونسپل کارپوریشن فیصل آباد ایگزیکٹو ممبران محمد قدیر و دیگر موجود تھے، عہدیداران ایپکا نے ملاقات میں امید ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر ملازمین کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ جس پر چیف آفیسر نے یقین دلایا کہ ملازمین کے جائز مطالبات حل کئیے جائیں گے اور ایپکا یونین بھی تمام معاملات میں سپورٹنگ رول ادا کرے۔ جس پر ایپکا یونین کے عہدیداران نے یقین دہانی کروائی کہ ایپکا ہر ممکن تعاون پہلے کی طرح جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں