153

ایک گھنٹے میں کتنے پش اپ’ نیا ورلڈ ریکارڈ کس کے نام؟

لبرٹا (سپورٹس نیوز) خاتون نے ایک گھنٹے میں 1575پش اپس لگا کر اپنا دوسرا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ البرٹا سے تعلق رکھنے والی 59 سالہ ڈونا جین وائلڈ نے خواتین کی کیٹگری میں ایک گھنٹے کے اندر زیادہ پش اپس لگانے کا چیلنج اٹھایا اور وقت پورا ہونے سے 17 منٹ پہلے گزشتہ ریکارڈ کو عبور کر گئیں۔59سالہ ڈونا جین وائلڈ نیصرف گنیز بک آف ریکارڈزز کا ریکارڈ ہی نہیں توڑا بلکہ دو مِتھس بھی توڑ دیں۔ ان کے ایک گھنٹے میں 1878 ڈنڈ لگانے سے ایک متھ تو یہ ٹوٹ گئی کہ “عورتیں صِنفِ نازک ہوتی ہیں” اور دوسری یہ متھ بھی ٹوٹ گئی کہ ففٹیز میں پہنچ کر انسانوں میں زیادہ جسمانی سرگرمی کرنے کی اہلیت نہیں رہتی۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونا جین وائلڈ کا کہنا تھا کہ وہ خوشی کے آنسوں اور جذبات سے لڑتی رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں