26

دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور (سپورٹس نیوز) دورہ جنوبی افریقا کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیاگیا، کرکٹ ٹیم 10دسمبر سے 7جنوری تک دورے میں 3ٹی ٹوئنٹی ،3ون ڈے اور 2ٹیسٹ کھیلے گی۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سکواڈ میں فاسٹ بولر محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے سفیان مقیم کو پہلی بار ون ڈے سکواڈ میں شامل کیاگیا ہے،ورک لوڈ مینجمنٹ کو مدنظررکھتے ہوئے شاہین آفریدی وائٹ بال سکواڈ میں شامل ہیں۔بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان آغا تینوں سکواڈز میں شامل ہیں۔عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید نے کہاہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ شاہین چیمیئنز ٹرافی میں جسمانی ذہنی طور پر تازہ دم ہوں،یقینی بنایا ہے کہ تینوں سکواڈز متوازن ہوں اور اچھی کارکردگی دکھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں