38

موٹر وے پر کوسٹر کو حادثہ،3خواتین جاں بحق

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں موٹروے ایم 3پر ریسٹ ایریا کے قریب کوسٹر کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں3خواتین جاں بحق اور33مسافر زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم 3پر ننکانہ ریسٹ ایریا کے قریب تیز فتار کوسٹر بے قابو ہو کر مزدا سے ٹکرا کر موٹر وے سے نیچے گرگئی، جس کے نتیجے میں 6سالہ پچی سمیت 3خواتین جاں بحق اور 33مسافر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 6خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کا شکار کوسٹر CAF 5653ملتان سے لاہور سیالکوٹ جارہی تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے عملے نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شدید زخمی ہونے والی خواتین سمیت 18مسافروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جبکہ 15مسافر معمولی زخمی ہوئے۔موٹروے حادثے میں جاں بحق خواتین کی شناخت 35سالہ نبیلہ، 35 سالہ شاہدہ بی بی اور 6 سالہ مورین فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔زخمیوں میں 45 سالہ جعفر، 30 سالہ غلام عباس، 40 سالہ اعجاز، 14 سالہ حماد علی، 45 سالہ کلثوم بی بی، 15 سالہ ابرش فاطمہ، 9 سالہ فدا فاطمہ، 50 سالہ غلام مصطفی ، 25 سالہ جمیل، 30 سالہ شعبان، 35 سالہ صغیر، 40 سالہ ارشد، 30 سالہ امتیاز، 14 سالہ راشدہ، 39 سالہ سمیرا، 45 سالہ اعظم، 35 سالہ مسرت بی بی اور 70 سالہ عنایت علی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں