44

IMFکا گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیلئے دباؤ

اسلام آباد (بیوروچیف) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے حکومت کو 15فروری 2025تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔ آئی ایم ایف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 15فروری 2025 تک گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے’ ذرائع کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ تاحال وفاقی حکومت کونہیں بھجوایا،اوگراکے متعین کردہ ٹیرف کی روشنی میں وفاقی حکومت فیصلہ کرے گی اوروفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی اوگرا گیس قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بھی شرط رکھی ہے۔ واضح رہے کہ گیس کمپنیوں نے اوگرا سے گیس 53.47فیصد مہنگی کرنیکی درخواست کی تھی اور اوگرا نے سرکاری گیس کمپنیوں کی درخواست پر نومبر میں سماعت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں