فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے اچانک ٹریفک سیکٹر پینسرہ کا وزٹ کیا اس موقع پر سیکٹر کی ٹریفک ڈیوٹی کے علاوہ تمام ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا فرائض منصبی میں کمی اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں شہریوں کو سڑکوں پر زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائی جائیں اور بہتر ٹریفک بہا کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تجاوزات اور دیگر سڑکوں پر موجود رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے ٹریفک سیکٹر پینسرہ کے اچانک وزٹ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی سپرویژن میں ٹریفک پولیس کے ہر ٹریفک سیکٹر کو مثالی بنانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ شہریوں سے بھی انہوں نے استدعا کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور بہتر ٹریفک بہائو میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں، اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک صدر ایریا اعجاز شاہ اور سیکٹر انچارج پینسرہ بھی موجود تھے۔ سی ٹی او نے تمام نفری سے ٹریفک دفتر میں میٹنگ بھی کی اور ان سے اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ کرشنگ سیزن اور دیگر مہمات کے حوالے سے بھرپور کارروائی کریں اور سڑکوں پر ہر صورت ٹریفک نظم و ضبط اور حادثات کی روک تھام کو یقینی بنائیں ۔
12