7

پیر محل بائی پاس پر حادثہ’خاتون اور کمسن بچہ جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ریسکیو زرائع کے مطابق پیرمحل بائی پاس نزد ریلوے پھاٹک موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد سندھیلیانوالی سے چک نمبر 508 گ ب تاندلیانوالہ جا رہے تھے کہ پیرمحل بائی پاس پر ٹرالر جو کہ پیر محل سے رجانہ کی طرف جا رہا تھا نے سائیڈ لگائی اور گرا دیا، موٹر سائیکل پر سوار ایک عورت اور بچہ ٹرالر کے نیچے آ گئے جبکہ ایک مرد اور اخاتون دوسری طرف گر گئے جو کہ بچ گئے، دونوں ڈیڈ باڈیز بالکل کرش تھی جن کو ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ شیٹ میں لپیٹ کر ٹی ایچ کیو پیر محل شفٹ کر دیا، جاںبحق خاتون کی شناخت آسیہ بی بی زوجہ یونس عمر 35 سال، جبکہ بچے کی علی شان ولد یونس عمر 3 سال کے نام سے ہوئی ہے, جانبحق افراد چک نمبر 508 گ ب تاندلیانوالہ کے رہائشی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں