3

ملک میں غربت بڑھ گئی ہے’مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(بیوروچیف)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت کا کارنامہ یہی ہے کہ ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 40 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج بھی ملک میں لاکھوں بچے بھوکے سوئیں گے، ہر پاکستانی گزرتے سال کے ساتھ غریب ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے اپنا پورا سال ضائع کر دیا، حکومت نے ایک سال میں صرف اپنی کرسی مضبوط کی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب سے مہنگی بجلی اور گیس پاکستان میں ہے۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں