6

تیز رفتار کار الٹ گئی،خاتون سمیت2افراد جاں بحق

جڑانوالہ (نامہ نگار) ٹائر پھٹنے پر تیز رفتار کار الٹنے سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق’ 1زخمی ہو گیا،حادثہ ستیانہ روڈ 281گ ب پیتورانا کے قریب پیش آیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 375گ ب کا رہائشی ذاکر شاہ ولد محبوب اپنی عزیزہ انور بی بی اور عرفان شاہ کے ہمراہ کار میں سوار ہو کر جا رہا تھا کہ ستیانہ روڈ چک نمبر 281گ ب پیتورانا کے قریب ٹائر پھٹنے پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جسکے نتیجہ میں کار میں سوار خاتون سمیت 2افراد انور بی بی،ذاکر شاہ جاں بحق ہو گئے جبکہ عرفان شاہ زخمی ہو گیا اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے بر وقت پہنچ کر زخمی ہونیوالے شخص کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو پولیس کے سپرد کر دیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے دو جنازے اکٹھے اٹھنے پر پورے گائوں کی فضا سوگوار ہو گئی اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں