اسلام آباد(بیوروچیف)سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی گئی۔ چھ بینچ کیسز کی سماعت کرینگے۔جسٹس منصورعلی شاہ بینچ نمبرایک اورجسٹس منیب اختر بنچ نمبر دو کی سربراہی کرینگے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی صرف 13 دسمبر کواسلام آباد میں دستیاب ہونگے۔سپریم کورٹ آئندہ ہفتے کی کازلسٹ کے مطابق چھ بنچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ بینچ نمبرایک جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پرمشتمل ہوگا۔ بینچ نمبردوجسٹس منیب اختر، جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہو گا۔ بینچ نمبر تین جسٹس امین الدین، جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہو گا۔بینچ نمبر چار جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر جبکہ بینچ نمبر پانچ جسٹس عرفان سعادت، جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا۔بینچ نمبر چھ جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل ہو گا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل دو رکنی بینچ صرف 13 دسمبر کو اسلام آباد میں دستیاب ہوگا۔#/s#
5