جڑانوالہ (نامہ نگار) پنچایت میں فریقین کے مابین تلخ کلامی پر فائرنگ سے 2افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 629گ ب کے رہائشی صفدر علی آور عمران کا چک نمبر 239گ ب کے رہائشی چاند نثار کیساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا ہے گزشتہ روز دونوں فریقین صلح کیلئے پنچایت میں اکٹھے ہوئے جہاں تلخ کلامی پر چاند نثار نے فائرنگ کرکے صفدر علی آور عمران کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ اطلاع پر پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے زخمی ہونیوالے افراد کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں انکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔
7