9

تیز رفتار چنگ چی رکشہ نے 5سالہ بچے کو کچل ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تیز رفتار چنگ چی رکشہ کی زد میں آ کر محنت کش کا پانچ سالہ بچہ لقمہ اجل بن گیا’ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر حادثے کے مرتکب رکشہ ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ محلہ رضاآباد کے رہائشی اکرم کا 5سالہ بیٹا عبدالاحد گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک چنگ چی رکشہ تیز رفتاری سے آیا اور بچے کو کچل دیا اور رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 5سالہ عبدالاحد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا، تاہم پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں