ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پیرمحل کے چک نمبر 680/21واہگی بھسی روڈ نزد چوہدری رائس مل ڈیرہ پر موجود ایک ملازم جو کہ اپنی بیوی بچوں کے ساتھ کمرے میں سویا ہوا تھا اور اس نے کمرہ گرم کرنے کے لیے اندر کوئلے رکھے ہوئے تھے جس کی وجہ سے کمرے میں آگ لگ گئی ۔میاں بیوی آگ لگنے پر باہر نکل آئے دو بچے زخمی ہوئے ۔جبکہ ایک بچی جس کی عمر تقریبا نو ماہ تھی کمرے میں رہ گئی جو جاںبحق ہو گئی ۔کمرے میں مکمل اگ بھڑکنے کی وجہ سے چھت گر گئی ۔پیر محل اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی آگ پر قابو پایا دو زخمی بچوں کو پیرمحل ہسپتال میں شفٹ کیا۔
7