فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کینال روڈ پر ٹریفک وارڈن کا روپ دھا رکر ڈرائیورز سے رقوم ہتھیانے والا ٹائوٹ پکڑا گیا’منصور آباد پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی’ ٹریفک آفیسر عاکف رحمن نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ نامعلوم نوجوان ٹریفک وارڈنز بن کر شہر میں داخل ہونے والے بھاری گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ڈرا دھمکا کر پولیس کے نام پر پیسے وصول کرتا ہے جس پر ٹریفک وارڈن نے ریکی کرتے ہوئے کشمیر چوک کے قریب ٹریفک وارڈن کے روپ میں ملزم امیر ولد بشیر سکنہ ساہیوال کوقابو کیا تو وہ خاطر خواہ جواب نہ دے سکااور باز پرس کرنے پر بتایا کہ جب روڈ پر ڈیوٹی ختم ہو جاتی یا رش زیادہ ہو تو وہ HTVگاڑیوں کے ڈرائیورز کو شہر میں داخلہ کے نام پر رقوم وصول کرتا ہے اور اس کو پکڑ کرویڈیو بیان ریکارڈ میں اس نے اعتراف جرم کرلیا جس پر منصور آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
10