فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون کے علاقہ آفریدی چوک میں نامعلوم چوروں کا گروہ دکان کے تالے توڑ کر سوا لاکھ روپے مالیت کی مچھلیاں لے اُڑے’ پولیس نے متاثرہ دکاندار کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق علی رضا نے بتایا کہ اس نے آفریدی چوک میں فش شاپ بنا رکھی ہے۔ گزشتہ شب وہ حسب معمول دکان بند کر کے گھر چلا گیا، صبح دکان پر آیا تو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور دکان میں پڑی ہوئی سوا لاکھ کی مچھلیاں غائب تھیں۔ جس پر ملت ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
7